(ایجنسیز)
کراکس …وینزویلا میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں تین مزید افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی۔دارالحکومت کراکس میں حکومت مخالفین اور صدر کے حامیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، سیکورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا
گیا، جبکہ مظاہرین نے پولیس اور سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا اور پٹرول بم بھی پھینکے۔ ادھر ریاست کارابوبو میں مظاہروں کے دوران ایک کیپٹن اور طالب علم سمیت تین افراد کو گولی مارکر ہلاک کیا گیا، مظاہرین نے طالب علم کی ہلاکت کا الزام حکومتی مسلح حامیوں پر عائد کیا ہے۔ ایک ماہ سے جاری مظاہروں کے دوران اب تک 1300 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔